- Advertisement -
فیصل آباد۔ 03 فروری (اے پی پی):فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے نواحی علاقہ سکندر موڑ شاہکوٹ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سکندر موڑ شاہکوٹ روڈ پر تیز رفتار دو موٹر سائیکل کراسنگ کے دوران آمنے سامنے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جن میں سے2 زخمی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونےوالے افراد کی شناخت 23 سالہ شاہ زیب سکنہ 124 جی بی اور 50 سالہ منیر رمضان سکنہ 97 جی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثہ میں 18 سالہ عنیزہ سکنہ 97 جی بی زخمی ہوئی جس کو ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالہ کر دیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555386
- Advertisement -