فیصل آباد،کاشتکاروں کو دال ماش کی پہلی گوڈی بوائی کے 30 دن اور دوسری 40دن کے اندر کرنے کی ہدایت

220
Cultivation of Mash
Cultivation of Mash

فیصل آباد۔ 12 ستمبر (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ترجمان نے کاشتکاروں کو دال ماش کی بہتر پیداوار کے لئے پہلی گوڈی بوائی کے 30 دن اور دوسری 40دن کے اندر کرنے کی ہدایت کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کاشتکار بہتر فصل حاصل کرنے کے لئے آب پاشی کا بھی خاص خیال رکھیں اور فصل کو درکار پانی کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ دال ماش کو 3مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے جس کا پہلا پانی اگاؤ کے 3ہفتے بعد، دوسرا پانی پھول نکلنے پر اور تیسرا پانی پھلیاں بننے پر لگایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اچھی پیداوار کے لئے جڑی بوٹیوں کی تلفی اور بروقت گوڈی بھی بہترین نتائج فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ عام طور پر 2مرتبہ گوڈی کرکے جڑی بوٹیاں تلف کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلی گوڈی بوائی کے 25سے 30 دن اور دوسری گوڈی پہلی آب پاشی کے 40سے45 دن کے اندر کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اگر پھول آنے سے قبل جڑی بوٹیوں کا خاتمہ نہ کیاگیاتو پیداوار متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہوتاہے۔