23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آباد،کاشتکاروں کو گندم کی پچھیتی کاشت 15دسمبر سے پہلے مکمل کرنے...

فیصل آباد،کاشتکاروں کو گندم کی پچھیتی کاشت 15دسمبر سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 07 دسمبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کی پچھیتی کاشت 15دسمبر سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کاشتکار غیر معمولی تاخیر سے بچنے کے لئے جہاں ضروری ہو خشک بوائی کریں اورشرح بیج 60کلوگرام فی ایکڑ رکھیں نیز بیج کو بوائی سے ہفتہ، عشرہ پہلے مقامی عملہ سے مشورہ کرکے پھپھوندی کش زہربھی لگائیں۔

انہوں نے کہاکہ آبپاش علاقوں میں محکمہ زراعت کی جدید سفارش کردہ اقسام ہی کاشت کی جائیں، بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ڈپوؤں یا مستند ڈیلرز سے حاصل کیاجائے تاہم اگر گھر کا بیج ہو تو اسے اچھی طرح صاف کرکے کاشت کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ آبپاش علاقوں میں اگر زمین کمزور ہے تو 2بوری ڈی اے پی، آدھی بوری یوریا اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ اور اوسط زمین میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی، آدھی بوری یوریا اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ بوقت کاشت استعمال کریں جبکہ زرخیز زمین کے لئے ایک بوری ڈی اے پی، آدھی بوری یوریا اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ بوقت کاشت ڈالیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ کپاس، مکئی اور کماد کے بعد کاشتہ گندم کو پہلا پانی شگوفے نکلتے وقت یعنی بوائی کے 20سے 25دن بعد دیں اور دھان کے بعد کاشتہ فصل کو 30سے 40دن بعد آبپاشی کریں، اسی طرح پہلے پانی کے ساتھ ایک بوری یوریا فی ایکڑ ڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ آبپاش علاقوں میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورے سے سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کا سپرے کیاجائے نیز ہوا، دھند یا بارش والے دن سپرے نہ کیا جائے جبکہ معیاری سپرے کے لئے مخصوص نوزل فلیٹ فین یاٹی جیٹ استعمال کی جائے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417620

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں