فیصل آباد،کاشتکاروں کودھان کی بروقت برداشت کی ہدایت

132
فیصل آباد،کاشتکاروں کودھان کی بروقت برداشت کی ہدایت

فیصل آباد۔ 08 نومبر (اے پی پی):دھان کی برداشت میں تاخیر دانوں کے جھڑنے و ٹوٹنے کاباعث بنتی ہے جبکہ پرندوں، چوہوں، کیڑوں، پیسٹ کے حملہ سے بچاؤ کےلئے کاشتکاروں کو دھان کی بروقت برداشت کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین نے بتایاکہ دھان کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے اس کی مناسب وقت پر کٹائی اور پھنڈائی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس لئے کاشتکار اس کی برداشت اس وقت تک کریں جب دانوں میں نمی کا تناسب 20 فیصد کے قریب ہو کیونکہ زیادہ نمی کی صورت میں چاول زیادہ ٹوٹتا ہے اور اس کی کوالٹی متاثر ہونے کے علاوہ ذخیرہ کے دوران اس پر بیماریوں کے حملہ کا خدشہ بھی رہتاہے۔

انہوں نے کہاکہ برداشت کے دوران کاشتکار تمام عوامل سے آگاہ رہیں اور زرعی ماہرین کے مشوروں پر بھی عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل، پریشانی یامالی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔