23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آبادانتظامیہ اور محکمہ صحت کاالائیڈہسپتال میں ترک تمباکو نوشی کلینکس قائم...

فیصل آبادانتظامیہ اور محکمہ صحت کاالائیڈہسپتال میں ترک تمباکو نوشی کلینکس قائم کرنے کا فیصلہ

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 31 مئی (اے پی پی):فیصل آبادضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے الائیڈ ہسپتال میں ترک تمباکو نوشی کلینک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ تمباکو نوشی چھوڑنے والے افراد کو اس وباسے چھٹکارے کے لئے مدد دی جا سکے۔ڈپٹی کمشنروانچارج ٹوبیکو کنٹرول سیل عبداللہ نیئر شیخ نے انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن کے موقع پرایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعہ کو انسداد تمباکو کا عالمی دن بعنوان چھوڑنے کا عزم کی سال بھر کی عالمی مہم کے تحت منایا گیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر سال 80 لاکھ سے زائد افراد تمباکو نوشی کے استعمال اور اس کے دھویں کی وجہ سے موت کا شکار ہوتے ہیں

جبکہ 8 لاکھ سے زائد افراد صرف تمباکو نوشی کے دھواں کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے وزارت صحت حکومت پاکستان کے اشتراک سے فیصل آباد کو تمباکو نوشی کے دھویں سے پاک صحت مند معاشرہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ تمباکو نوشی اور اس کے دھویں سے پاک صحت مند معاشرے کا قیام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اسی لئے عوامی مقامات کو تمباکو نوشی کے دھویں سے پاک شہر بنانے کے ساتھ ساتھ عوام میں اس کے نقصانات اور قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے میں سر گرم ہے

- Advertisement -

۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس،سٹی پولیس آفس،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،پی ایچ اے،ایجوکیشن اتھارٹی،پنجاب فوڈ اتھارٹی،ڈائریکٹر کالجز اور پبلک پارکس کو سموک فری قرار دیا جا چکا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس میں ٹوبیکو کنٹرول سیل قائم کیا جاچکا ہے جو کہ تمباکو نوشی کے قوانین پر عملدرآمداور آگاہی کے حوالے سے سر گرم ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹاسک فورس بھی تشکیل دی چکی ہے جو ضلع بھر میں تمباکو نوشی کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہیں۔ایف سی ٹی سی کی قومی کوآرڈینیٹرو پراجیکٹ ڈائریکٹر برائے”تمباکو کے دھویں سے پاک شہر“ وزارت قومی صحت کا کہنا تھا

کہ اہل پاکستان کیلئے یہ امر باعث فخر ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے (مشرقی بحیرہ روم کے ریجنل آفس) ایمرو ریجن نے تمباکو کے انسداد کے مؤثر اقدامات کیلئے پاکستان کو انسداد تمباکو کے عالمی دن پر ایوارڈ دینے کا اعلان کیاہے اور اس سلسلہ میں وفاقی حکومت کو اس کے عالمی کارنامے سے باضابطہ طورپر آگاہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزارت قومی صحت نے تمباکو کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں جن میں تمباکو کے اشتہارات،پروموشنز اور اسپانسرشپ پر مکمل پابندی بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ”سموک فری ماڈل” کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے اور ایک کامیاب ماڈل کے طور پر بھی تسلیم کیا جارہا ہے

جسے ملک بھر کے دیگر شہروں میں نافذ کیا جارہا ہے۔انہوں نے فیصل آباد کو سموک فری شہر بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کی کوششوں کو سراہا اور اس سلسلہ میں اپنے ہر طرح کے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں ضلع میں انسداد تمباکو کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ تمباکو نوشی کے کے خاتمے کیلئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا تاکہ تمباکو سے پاک نسل نو کی منزل حاصل کی جاسکے۔

کمشنرفیصل آباد سلوت سعیدنے اس موقع پر ایک بیان میں کہا کہ تمباکو نوشی اور اس کے دھویں سے پاک صحت مند معاشرے کا قیام ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ عوامی آگاہی کیلئے متحرک ہے اور تشہیری ذرائع سے تمباکو نوشی کے خلاف نفرت کو اجاگر کیا جارہا ہے۔انہوں نے علما کرام سے کہا کہ وہ خطبات میں لوگوں کو تمباکو نوشی کے نقصانات اور اس سے باز رہنے پر زور دیں

تاکہ ان کے اذہان تمباکو استعمال نہ کرنے پر قائل ہوں۔انہوں نے کہا کہ تمباکو کے باعث 15 سے زائد مختلف بیماریاں اور فالج کا مرض لاحق ہوسکتا ہے لہٰذا شہری اس تمباکو نوشی سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بھی تمباکو اور اس سے اخذ کردہ تمام اشیا کے ہر طرح کے اشتہارات،تشہیر،فروغ اور سپانسر شپ پر پابندی عائد کررکھی ہے جسے یقینی بنایا جارہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=471174

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں