فیصل آباد ، پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائی، بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کی ترسیل ناکام

95

فیصل آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی):پنجاب فوڈاتھارٹی نے فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کی ترسیل ناکام بنادی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جھنگ روڈ پر سپلائر گاڑی کی چیکنگ کے دوران ایک ہزار کلو مردہ مرغیاں تلف کراکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔چیکنگ کے دوران گاڑی سے مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔خفیہ اطلاع ملنے پر ٹیم نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے مضر صحت مرغیوں کو تلف کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرایا۔