فیصل آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی):فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) سٹی آفس میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (اے پی سی اے) فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام عید تحائف کی تقسیم کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی مرکزی صدر کلاتھ بورڈ اتحاد گروپ پاکستان الحاج نصیر یوسف وہرہ تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نصیر یوسف وہرہ نے کہا کہ حکومت پنجاب ایپکا ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنز میں اضافہ کےلئے کردار ادا کرے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ و زیر اعلیٰ پنجاب عید کے بعد ملازمین کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں گی۔اس موقع پر انہوں نے پاک افواج،ملک اور عوام کے لئے خصوصی دعا کرائی۔انہوں نے ملازمین میں عید تحائف تقسیم کئے اور ایف ڈی اے سٹی کے پارک میں پودا بھی لگایا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576925