فیصل آباد، 100 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست کوہوگی

244

فیصل آباد۔ 07 اگست (اے پی پی):سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزکے زیر اہتمام 100 روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی 15 اگست کو صبح 9 بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں ہوگی۔

مرکز قومی بچت کے ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں منعقد ہوگی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ قرعہ اندازی کا پہلا انعام7 لاکھ روپے کا ایک،دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے 3 اور تیسرا انعام 1000 روپے مالیت کے1199 انعامات ہوں گے۔