فیصل آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی):موڑ کاٹتے ہوئے کم عمر ڈرائیور سے موٹر سائیکل رکشہ الٹ گیا،جس کے نتیجہ میں ایک فرد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ستیانہ روڈ خانوآنہ بائی پاس چوک میں موٹر سائیکل رکشہ الٹ گیا۔ حادثہ کے باعث رکشہ میں سوار خاندان کا ایک فرد 35 سالہ ریاض ولد منظور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ میں 5 افراد 50 سالہ حفیظاں بی بی زوجہ عمر حیات، 35 سالہ مونیا سلطان زوجہ شہزاد، 40 سالہ شبانہ زوجہ یوسف، 30 سالہ عاصمہ زوجہ شاہد اور 10 سالہ سمیع اللہ ولد ریاض زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔