23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آباد، کاشتکاروں کوکماد کی فصل کو تنے کے گڑوؤں سے بچانے...

فیصل آباد، کاشتکاروں کوکماد کی فصل کو تنے کے گڑوؤں سے بچانے کیلئے کونپلوں میں دانے دار زہر ڈال کر کھیتوں کو پانی لگانے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد۔8جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوکماد کی فصل کو تنے کے گڑوؤں سے بچانے کیلئے کونپلوں میں دانے دار زہر ڈال کر کھیتوں کو پانی لگانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمودنے کہاکہ کاشتکار کماد کے کھیتوں پر خصوصی نظر رکھیں اور اگر تنے کے گڑوؤں کا حملہ ہونے کی کوئی علامت نظر آئے تو فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ گنے کی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار وں کو چاہیے کہ وہ فصل کی گوڈی کی جانب بھی توجہ مرکوز رکھیں کیونکہ گوڈی سے جہاں آبپاشی، آب و ہوا اور کھادوں میں حصہ دار بننے والی جڑی بوٹیاں تلف ہو جاتی ہیں وہیں زمین نرم ہونے سے فصل کی جڑیں خوب پھیلتی ہیں اور کماد کے پودے صحت مند گنا فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=367573

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں