23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد،رشتہ کے تنازع پر لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کو...

فیصل آباد،رشتہ کے تنازع پر لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل سیشن جج رانا تنویر احمد نے تھانہ منصورہ آباد کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 10لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عابد شیخ سکنہ چک نمبر 16 تحصیل شرقپور ضلع شیخوپورہ نے رشتہ نہ دینے کے تنازع پر 5فروری 2024 کو لڑکی کے گھر میں داخل ہو کر پستول سے فائرنگ کر کے ارم شہزادی سکنہ چک نمبر 203 ر ب اکبر ٹاؤن فیصل آباد کو قتل کردیا تھا۔ منصورہ آباد پولیس نے مقتولہ کے والد محمد بوٹا آرائیں کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کا چالان عدالت میں پیش کردیا۔

آج اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج رانا تنویر احمد نے جرم ثابت ہونے پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302۔بی کے تحت ملزم عابد شیخ کو سزائے موت اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 544۔اے کے تحت 10لاکھ روپے بطور معاوضہ مقتولہ کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم سنایا۔ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو چھ ماہ کی اضافی قید بھگتنا ہوگی۔ فاضل جج نے ملزم کوقتل کی نیت سے مقتولہ کے گھر میں داخل ہونے پر 5سال قید بامشقت اور 20 ہزار روپے جرمانہ کا حکم بھی سنایا۔ جرمانہ کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو ایک ماہ کی اضافی قید کی سزا بھی بھگتنا ہوگی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584575

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں