فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر ،پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم میانمار پہنچ گئی

76
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر ،پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم میانمار پہنچ گئی

ینگون۔8جون (اے پی پی):پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم آئندہ اہم مقابلے کے لیے میانمار پہنچ گئی ہے جہاں وہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے سلسلے میں میانمار سے مقابلہ کرے گی۔ ٹیم نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے براستہ بنکاک، مینمار کے شہر ینگون پہنچی۔

پاکستان ٹیم (کل) پیر سے تھوونا سٹیڈیم میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ پاکستان اور میانمار کے درمیان یہ اہم میچ 10 جون کو میانمار کے دارالحکومت یانگون کے تھوونا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے شروع ہو گا۔ گروپ ای میں پاکستان کے علاوہ شام، افغانستان اور میزبان میانمار کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ پاکستانی کوچنگ سٹاف نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور مداحوں کو ایک پرجوش اور سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملے گا۔