فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کشمیری اور پاکستانی قوم کی جانب سے مبارکباد دیتے ہیں،مشعال ملک

23
Mashal Hussain Malik
Mashal Hussain Malik

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کشمیری اور پاکستانی قوم کی جانب سے مبارکباد دیتے ہیں،دنیا نے مانا کہ پاکستان امن اور وقار کی علامت ہے،مودی کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا اور بھارت کی حقیقت سامنے آگئی ہے،

صدر ٹرمپ کا استقبالیہ پاکستان کی عالمی عزت کا ثبوت ہے۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اصولوں پر کھڑا ہے، کسی کے سامنے نہیں جھکتا، عاصم منیر عالمی قیادت کے طور پر ابھر رہے ہیں،دشمن کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان مظلوموں کا ساتھ دیتا ، ظالموں کو بے نقاب کرتا ہے،یہ فتح صرف میدان کی نہیں بلکہ سچ کی بھی ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت دنیا میں امن کی راہ ہموار کر رہی ہے،پاکستان کی آواز اقوامِ عالم کے ایوانوں میں گونج رہی ہے۔