فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن کے پانچ ہاوسنگ کے منصوبوں پر کام جاری

160

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی)وزرات ہاوسنگ اینڈ ورکس کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن کے پانچ ہاوسنگ کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن کے ذرائع کے مطابق ہاوسنگ کے جاری ان منصوبوں میں بہارکہو ہاوسنگ سکیم (گرین انکلیو)،ہاوسنگ سیکم ایف 14/15،لائف سٹائل رییسڈنسی پراجیکٹ ،ٹھلیاں ہاوسنگ سکیم اور پارک روڈ ہاوسنگ شامل ہے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن کے ہاوسنگ کے چار منصوبے اسلام آبا میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں فاونڈیشن کے ذرائع نے کہاہے ان منصوبوں کی تکیمل سے گھروں کی کمی کے ایشو کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔