فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی اور ہوسٹن کرا چی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمتی یا داشت پر دستخط

125

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی(ایف پی سی سی آئی) نے ہوسٹن کرا چی سسٹر سٹی ایسو سی ایشن کے ساتھ ایک مفا ہمتی یا داشت پر دستخط کردیئے ، جس کا مقصد تاجر برادری کے در میان باہمی تجا رت کو فروغ دینا ہے تاکہ ان کے در میان ہم آہنگی میں مزید اضافہ کیا جائے ۔فیڈریشن کے جاری بیان کے مطابق ایف پی سی سی آئی کی جانب سے صدر انجینئر دارو خان اچکز ئی نے اور ہو سٹن کرا چی سسٹر سٹی ایسو سی ایشن کے صدر محمد سعید شیخ نے مفاہمتی یا داشت پر دستخط کئے ۔ مفا ہمتی یا داشت کے تحت دو نو ں ادارے مشتر کہ سر ما یہ کا ری، ٹیکنیکل مہارت کی دستیا بی، تجا رتی وفود کے تبا دلے ، انفارمیشن کے حصول ، سیمینارز و کا نفر نسز، ورکشاپس وغیرہ کے فروغ اور اضا فہ کے لئے مل کر کا م کر یں گے ۔ مفا ہمتی یا داشت کی تقر یب کے موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے کہا کہ ایم او یو ہو سٹن کرا چی سسٹر سٹی ایسو سی ایشن کے ساتھ تعلقا ت کے قیام میں مدد گا ر ثابت ہو گا اور امید ظاہر کی کہ ہو سٹن کرا چی سسٹر سٹی ایسو سی ایشن باہمی تجا رت ،تعلیم، ثقا فتی تعلقات اور ریسرچ کی سر گر میوں میں اضا فہ کا سبب بنے گی۔ تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ ، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور نو ر احمد خان ، مسلم محمدی کے علاوہ عبدالسمیع خان اور بڑی تعداد میں بز نس کمیونٹی نے بھی شر کت کی۔ کیپشن فوٹو گرا ف :-فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر انجینئر دارو خان اچکز ئی اورہو سٹن کرا چی سسٹر سٹی ایسو سی ایشن کے صدر محمد سعید شیخ فیڈریشن کے ہیڈ آفس کرا چی میں مفاہمتی یا داشت پر دستخط کر رہے ہیں۔