قائد اعظم قوم کے عظیم لیڈر تھے‘قائد کے مشن کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ہمیں چاہیے کہ آئین کی پاسداری کریں،وفاقی وزیر ملک پرویز

138
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر کامرس ملک پرویز نے کہا ہے کہ قائد اعظم قوم کے عظیم لیڈر تھے‘ آج پاکستان جس مقام پر کھڑا ہے یہ ان کی ہی کوششوں کا نتیجہ ہے‘ قائد کے مشن کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ہمیں چاہیے کہ آئین کی پاسداری کریں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا اس دنیا سے رخصتی کا دن ہے۔ قائد اعظم قوم کے عظیم لیڈر تھے اور عظیم انسان بھی تھے۔ انہوں نے ایک جدوجہد کے بعد مسلمانوں کو اکٹھا کرکے علیحدہ ملک بنانے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب رہے۔ قوم قائد اعظم کے مشن کو جاری رکھے گی اور ان کے بتائے گئے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پاکستان جس مقام پر کھڑا ہے یہ ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ قائد کے مشن کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ہمیں چاہیے کہ آئین کی پاسداری کریں۔