قائد اعظم ٹرافی کے چھٹے مرحلے کا آغاز (کل) ہوگا

62
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے مرحلے کا آغاز (کل) پیر سے ہوگا اور تین میچز مخلتف مقامات پر شروع ہوں گے۔ پی سی بی کے زیر اہتمام میگا ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ کے 16 ویں میچ میں بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں بگٹی سٹیڈیم، کوئٹہ میں مدمقابل ہوں گی، خیبرپختونخوا اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان میچ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا جبکہ سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سینٹرل پنجاب کی ٹیم 78 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔