قائد اعظم ٹرافی، سینٹرل پنجاب کی ٹیم 78 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

98
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے ٹورنامنٹ کے پانچ راﺅنڈ مکمل ہونے کے بعد سینٹرل پنجاب کی ٹیم 78 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، سدرن پنجاب دوسرے اور خیبرپختونخوا تیسرے نمبر پر ہے۔ پی سی بی کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے دلچسپ مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں، پانچ راﺅنڈ مکمل ہونے کے بعد سینٹرل پنجاب پوائنٹس ٹیبل پر 78 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، سینٹرل پنجاب نے پانچ میں سے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ تین میچز ڈرا کھیلے۔ سدرن پنجاب کی ٹیم 60 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، خیبرپختونخوا 53 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور بلوچستان 45 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، سندھ اور ناردرن 44 ، 44 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہے۔