- Advertisement -
کراچی۔ 18 مارچ (اے پی پی):قائدآباد اورابراہیم حیدری پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمزاور گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک30بور پسٹل بمعہ ایمونیشن،7کلو تیار گٹکا ماوا، 60کلو چھالیہ، 500گرام تمباکو، 18کلو چونا،900گرام پتی اور نقدی برآمد کرلی۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ارسلان (اسٹریٹ کریمنل)اورامتیاز ولد پیر جمال(گٹکا فروش) شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو جمعہ گوٹھ اورمسلم آباد کالونی سے گرفتار کیا ہے۔گرفتارملزم امتیاز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک گھر میں گٹکا ماوا تیار کرکے مختلف مقامات پر فروخت کرتا تھا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573887
- Advertisement -