قائداعظم ٹرافی کے پانچویں مرحلے کے اختتام پر گروپ اے میں واپڈا، گروپ بی میں کے آر ایل سرفہرست

105
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائداعظم ٹرافی کے پانچویں مرحلے کے اختتام پر گروپ اے میں واپڈا اور گروپ بی میں کے آر ایل کی ٹیمیں سرفہرست ہیں۔ بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے 5 ویں مرحلے کے اختتام پر گروپ اے میں واپڈا کی ٹیم 43 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، یو بی ایل 24 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، حبیب بینک لمیٹڈ 21 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، ایس ایس جی سی 16 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، اسلام آباد ریجن 12 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور لاہور ریجن بلو کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔