قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا سپر ایٹ کا دوسرا مرحلہ ( ہفتہ کو) شروع ہوگا

126

اسلام آباد ۔ 25نومبر (اے پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا سپر ایٹ کا دوسرا مرحلہ ہفتہ سے شروع ہوگا جس کے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے،گروپ ون میں پاکستان واپڈ کا مقابلہ کراچی وائٹس سے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ہوگا جبکہ سوئی ناردن گیس پائپ لائینز اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں کے درمیان میچ سٹیٹ بینک آف پاکستان گراﺅنڈ کراچی میں کھیلا جائے گا