اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا سپرایٹ مرحلہ کا تیسرا راﺅنڈ (کل) ہفتہ سے شروع ہوگا، جس کے میچز کراچی اور حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے،گروپ ون میں پاکستان واپڈ کا مقابلہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے نیاز سٹیڈیم، حیدرآباد میں ہوگا جبکہ کراچی وائٹس اور سوئی ناردن گیس پائپ لائینزکی ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، گروپ ٹو میں کے آر ایل اور نیشنل بینک کی ٹیمیں یوبی ایل گراﺅنڈ نمبر 1 میں مدمقابل ہونگی جبکہ یوبی ایل اور حبیب بینک کی ٹیموں کا آمنا سامنا نیشنل بینک آف پاکستان گراﺅنڈ کراچی میں ہوگا،ہر گروپ سے ٹاپ ٹیم فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی، فائنل 10 دسمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا-