31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںقائداعظم یونیورسٹی سمیت پاکستان کی جامعات تعلیمی حوالے سے مضبوط ہیں...

قائداعظم یونیورسٹی سمیت پاکستان کی جامعات تعلیمی حوالے سے مضبوط ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

- Advertisement -

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی سمیت پاکستان کی جامعات تعلیمی حوالے سے مضبوط ہیں اسی لئے عالمی سطح کی درجہ بندیوں میں پاکستانی یونیورسٹیوں کا ایک نام اور مقام ہے ، دنیا کے ساتھ مقابلے اور آنے والے وقتوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ہمیں جامعات میں اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے ،جامعات میں جب سیکھنے کے عمل کے ساتھ جذبہ بھی شامل ہوجائے تو اس کا کوئی مدمقابل نہیں ہوتا ۔ وہ بدھ کو قائداعظم یونیورسٹی میں عالمی درجہ بندی کے سلسلے میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔

وفاقی وزیر پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت رانا تنویر حسین ، چیئر پرسن ہائیر ایجوکیشن کمیشن شائشتہ سہیل ، قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ، مختلف شعبوں کے فیکلٹی ممبران اور طلباکی کثیر تعداد موجود تھی ۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی کے ساتھ میرا ایک گہرا تعلق ہے ، اس یونیورسٹی سے بہت کچھ سیکھا ہے ، اس یونیورسٹی سے گریجویٹ ہوکر لند ن گئی اور اعلی تعلیم حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی سمیت پاکستان کی جامعات تعلیمی حوالے سے مضبوط ہیں اسی لئے عالمی سطح کی درجہ بندیوں میں پاکستانی یونیورسٹیوں کا ایک نام اور مقام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی کی اصل طاقت طلبا اور طلبا تنظیمیں ہیں کیونکہ یہاں پر ملک کے مختلف حصوں سے مختلف کلچر اور زبانوں کے طلبا آتے ہیں ،اس ماحول میں جو کچھ سیکھتے ہیں وہ کسی ادارے میں نہیں سیکھا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کے اساتذہ کا معیار بھی اعلی ہے ، ڈاکٹر اعتزاز ، ڈاکٹر برقی سمیت تدریس سے وابستہ بڑے نام ہیں ۔ ایسی درسگاہوں سے جو سیکھتے ہیں اس میں جو جذبہ شامل ہوتا ہے اسکا کوئی مدمقابل نہیں ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ درسگاہوں کے اندر کلاس روم کے اندر اور باہر بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ،قائداعظم یونیورسٹی میں ملک کے تمام کلچر اور زبانیں ملتی ہیں ،پورے ملک کا کلچر اور زبان قائداعظم یونیورسٹی میں ملتا ہے ۔ ہمیشہ ایک تعلق اور ایسا رشتہ ہوتا ہے جو الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتا وہ اپنے تعلیمی اداروں کے ساتھ استوار ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کل آنے والے وقتوں کی ضرورت کو پورا کرنے کےنصاب کا زمانہ ہے ، 20 سے 25 سالوںمیں وہ کون سی جاب مارکیٹ ہے جو آنے والی ہے اس کے مطابق ہیومین ڈویلپمنٹ اور سکلز ڈویلپمنٹ ہونی چاہیے ، دنیا کے ساتھ مقابلے کے لئے ہمیں جامعات میں اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل میڈیا اور پرفارمنگ آرٹس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ آئین کو تعلیمی اداروں میں لازمی پڑھایا جانا چاہئے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ قانون کے طلبہ کو بھی آئین کے بارے میں معلومات نہیں تھیں۔ انہوں نے کہاکہ قائد اعظم یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے،قائد اعظم یونیورسٹی کا اصل اثاثہ یہاں کے طلبا ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہاں پر ہر ثقافت اور ملک کے ہر علاقے سے طلباء آتے ہیں۔ پرفارمنگ آرٹ کے ذریعے ہم اپنا کلچر پرموٹ کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ وزارت اطلاعات اس میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے ، کلچر اور آرٹ کے شعبوں میں غیر ملکی یونیورسٹیوں سے روابط کے قیام میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر یونیورسٹیاں آئندہ بیس سال کی اکنامک صورتحال کے اسسمنٹ کے ذریعے اپنی سمت کا تعین کر رہی ہیں ، ہمارے ملک میں بھی سرکاری یونیورسٹیوں کو عالمی رحجانات کے مطابق اپنی ترجیحات کی سمت کا تعین کرنا ہو گا ۔اس موقع پر انہوں نے عالمی رینکنگ میں بہترین کارکردگی پر یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلباء کو مبارکباد پیش کی ۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر نے کیک کاٹا اور شیلڈز تقسیم کیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=314975

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں