قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی کی بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں بم دھماکے کی شدید مذمت

53
میں نے اپنے سامنے آنے والی چیزوں کو دیکھ کر رولنگ دی تھی، میں محب وطن پاکستانی ہوں، میں نے کوئی آئین نہیں توڑا،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتےہوئے اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے شہداء کے بلند درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں اور شہریوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ خاص طور پر صوبہ بلوچستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردوں کے نشانے پر رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن کی سازشیں ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔