قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی کی وقوف عرفہ ادا کرنے پر تمام حجاج کرام اور امت مسلمہ کو مبارکباد

128
چیئرمین سینیٹ سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نےوقوف عرفہ کے باسعادت موقع پر مناسک حج کا اہم رکن وقوف عرفہ ادا کرنے پر تمام حجاج کرام اور امت مسلمہ کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بابرکت دِن ہر مسلمان عہد کرتاہے کہ ذات باری تعالیٰ کے احکام کی بجا آوری کےلئے وہ ہر قربانی دینے کو تیار ہے ۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق قائم مقام صدر نے کہا کہ قربانی کا جذبہ اس عہد کی بھی تائید ہے جس کا حضرت ابراہیم ؑ نے اعلان کیا تھا، حج اسلام کا اہم رکن ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ قرآن و سنت کا امن ، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام انسانیت میں عام کریں ، امت مسلمہ کو اس وقت سب سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے حجاج کرام سے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کےلئے خصوصی دعا کی بھی اپیل کی۔چیئرمین سینیٹ نے حج کیلئے بہترین انتظامات کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔قائمقام چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی حجاج کرام اور تمام امت مسلمہ کو باسعادت موقع پر مبارکباد دی ہے۔