قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے راجہ محمد ظفر الحق اور سابق سینیٹر اسد علی جونیجو کی ملاقات

130

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما راجہ محمد ظفر الحق اور سابق سینیٹر اسد علی جونیجو نے بدھ کو یہاں ملاقات کی اور ان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ راجہ محمد ظفر الحق اور اسد علی جو نیجو نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند ، سوگواران کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ دونوں رہنماؤں نے قائم مقام چیئرمین سینیٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔