قائمقام صدر کا شمالی وزیرستان میں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین

116
Chairman Senate
Chairman Senate

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا شمالی وزیرستان میں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق اپنے بیان میں قائمقام صدر نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

قائمقام صدر نے کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے لانس نائیک محمد ابراہیم شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔قائمقام صدر نےشہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی، صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔قائمقام صدر کا فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔