قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے او جی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات

98

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے او جی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی اور بلوچستان میں گیس کی تلاش کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق او جی ڈی سی ایل کےمنیجنگ ڈائریکٹر سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو گیس کے منصوبوں سے روزگار ملے گا ،غربت کے خاتمے ، ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کیا جائے ،بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گیس کے ذخائر کی دریافت کے کام کو تیز کیا جائے ، توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی ،آئل اینڈ گیس کمپنیاں سی ایس آر کے تحت سماجی ترقی کے لئے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی پسماندگی تب ہی دور ہوگی جب لوگوں کو ترقیاتی عمل میں شامل کیا جائے گا ،نئے منصوبوں سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔