سرینگر۔ 16 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیری اپنے غصب شدہ حق، حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن قوت کے نشے میں چور بھارت انکی آواز کو دبانے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو اپنے داماد غلام حسن مخدومی کی رحلت پر اپنی بیٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 8برس کے طویل عرصے بعدجمعرات کے روز اپنے آبائی گاوں ڈورو سوپور جانے کی جازت دی۔