قاسم فراصت دولت مشترکہ کی یوتھ کونسل کے ایشیا کے لئے علاقائی نمائندہ منتخب

69
امریکی انتظامیہ کا مشرق وسطیٰ سے لاکھوں شہریوں کے ممکنہ انخلا کے منصوبے پر غور

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) پاکستانی نوجوان قاسم فراصت دولت مشترکہ کی یوتھ کونسل کے ایشیا کے لئے علاقائی نمائندہ منتخب ہوگئے۔ اس سلسلے میں انتخاب لندن میں کامن ویلتھ ہیڈز آف گورنمنٹ میٹنگ 2018ءکے موقع پر کیا گیا۔ جمعرات کو لندن سے موصول ہونے والے ایک پیغام کے مطابق قاسم فراصت نے 11ویں دولت مشترکہ یوتھ فورم میں پاکستانی نوجوانوں کی نمائندگی کی۔ وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے یہ اعزاز حاصل کرنے پر قاسم فراصت کو مبارکباد دی اور انہیں نوجوانوں کے لئے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا۔