28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںقانون سازی کو موثر بنانے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے...

قانون سازی کو موثر بنانے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے اپوزیشن کی اسپیکر کو یقین دہانی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں اْن کے چیمبر میں ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤ ں نے قانون سازی کے عمل کو موثر بنانے اور عوامی مسائل کو حل کرنے پر اتفاق کیا۔اسپیکر نے میاں محمد شہباز شریف کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئر مین منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی سر براہی میں پی اے سی بھر پور طریقے سے اپنا آئینی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائمہ کیمیٹیو ں کے قیام سے پارلیمان مضبوط ہو گا اور قانون سازی موثر انداز میں ممکن بنائی جا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے لیے ہمیں جماعتی و ابستگیوں سے بالاتر ہو کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت کے فروغ کے لیے حکومت اور اپوزیشن کاملکر چلنا ناگزیر ہے۔انہوں نے ایوان کی کار روائی کو احسن طریقے سے چلانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے مابین ہم آہنگی اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قائد حزب اختلاف اپنا پارلیمانی کردار ادا کرتے ہوئے ایوان کی کاروائی چلانے میں معاون ثابت ہو گی۔ انہوں نے قائمہ کمیٹیوں کے قیام کے سلسلے میں اپوزیشن کے مثبت کردار کو سرہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائدحزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے سپیکر کو قانون سازی کے عمل میں مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اور خواجہ سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جماعتی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ایوان کی کاروائی چلا نے پر سپیکر کے کردار کو سر اہتے ہوئے کہا کہ آپ کے غیر جانبدارنہ کردار کی وجہ سے پارلیمان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اور ارکان بحثیت سپیکر آپ کے کردار کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا اسپیکر کی فہم فراست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=127193

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں