قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں ، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری

54

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو سلام پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کے لیے پاکستان کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کی کوششوں پر انہیں سلام ہے. انہوں نے مزید کہا کہ وہ اہلکار جو اپنی ڈیوٹی کے لیے فیلڈ میں موجود رہ کر شہریوں کی حفاظت کرتے ہیں انہیں ہمارا تعاون ملنا چاہیے