31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںقاہرہ میں پاکستانی سفارتخانہ میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر "یوم...

قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانہ میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر "یوم تشکر” منایا گیا

- Advertisement -

قاہرہ۔16مئی (اے پی پی):قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانہ نے پوری پاکستانی قوم اور مسلح افواج کو معرکہ حق ۔آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ان کی عظیم قومی یکجہتی اور بہادری پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے "یوم تشکر” منایا۔ سفارتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں پاکستان کے سفیر عامر شوکت نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا۔اپنے خطاب میں سفیر عامر شوکت نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اس نے "معرکہ حق” اور "آپریشن بنیان مرصوص” میں شاندار کامیابی عطا فرمائی۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم کے بے مثال عزم کو سراہا جس کی قیادت بہادر سیاسی رہنمائوں اور پاکستان کی پیشہ ور مسلح افواج نے کی۔

انہوں نے مادر وطن کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع پر پاکستان کی مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔سفیر عامر شوکت نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی موثر انداز میں اپنا موقف پیش کیا۔ عالمی برادری نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے پر پاکستان کے موقف کو سراہا۔ بھارت کے مذموم اقدامات کے خلاف پاکستان کے مناسب اور موثر جواب کو عالمی میڈیا نے بھرپور پذیرائی دی۔سفیر نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرنے پر مصری حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اس نے صرف بھارتی کھلی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں اور خطے میں کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتے۔بے گناہ شہریوں، بچوں اور خواتین اور افواج پاکستان کے ان اہلکاروں کے لیے دعائیں کی گئیں جنہوں نے بھارتی بلا اشتعال حملوں کا سامنا کرتے ہوئے شہادت کا رتبہ پایا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597928

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں