- Advertisement -
لاہور۔27جنوری (اے پی پی):لاہور کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم مبارک علی کو دو بار سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا،ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا،ملزم کے خلاف پولیس تھانہ شاہدرہ میں 2022 میں زیر دفعہ302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،جس میں ملزم پر ثنا بی بی اور بشری بی بی کو چھری کے وار کر کے قتل کرنے کا الزام تھا،عدالت نے چشم دید اور سرکاری گواہان کی گواہی کی روشنی میں فیصلہ سنایا،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شہزادہ اویس نے استغاثہ کی جانب سے شواہد پیش کئے،عدالت نے تمام شواہد کا جائزہ لیتے ہوئے ملزم کو قصور وار قرار دے دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552142
- Advertisement -