قدرتی آفات اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے فلاحی تنظیموں کا کردار اہم ہے ،ڈپٹی چیئرمین سینٹ

117
Deputy Chairman Senate Syedal Khan
Deputy Chairman Senate Syedal Khan

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا کہ قدرتی آفات اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے فلاحی تنظیموں کا کردار اہم ہے ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے کورٹ نامی فلاحی تنظیم کے سربراہ چوہدری محمد اختر اور ادارے کے دیگر نمائندوں نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے فلاحی تنظیم کے بلوچستان میں جاری منصوبوں کی تعریف کی اور خاص طور پر سیلاب زدگان کے لیے تعمیر کیے گئے رہائشی منصوبوں پر بھی خراج تحسین پیش کیا ۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا کہ کسی قسم کے قدرتی آفات اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے فلاحی تنظیموں کا کردار اہم ہے ،قدرت قدرتی آفات میں ہمیشہ فلاحی تنظیموں نے موثر کردار ادا کیا ہے

اور حکومت کے ساتھ مل کر متاثرین کی مدد کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں قدرتی آفات اورآب و ہوا میں تبدیلیوں کے منفی اثرات کا سامنا ہے ،ہمیں قدرتی آفات سے نمٹنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے انفرادی اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ،پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث رونما ہونے والی قدرتی آفات کا سامنا کیا ہے،حکومت ان فلاحی تنظیموں کے کردار کو تسلیم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے نہ صرف اپنی استعداد کار کو بڑھانا ہے بلکہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے والے انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،کوئی بھی قوم اکیلے قدرتی آفات کا مقابلہ نہیں کر سکتی فلاحی تنظیموں کے ساتھ مل کر بحران پر قابو پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ بلوچستان میں سیلاب زدگان کے لیے تعمیر کئے گئے گھروں کی چابیوں کی تقسیم کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔