قرآن پاک اللہ تعالی سے ہمکلام ہونے اور نماز ملاقات کا بہترین ذریعہ ہے،اے ڈی سی جنرل

590
قرآن پاک

گوجرانوالہ۔ 28 ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیرحسین بٹ نے کہا ہے کہ حفظ قرآن دونوں جہانوں میں کامیابی کاضامن ہے،حدیث شریف میں ہے تم میں سے بہتروہ ہے جو قرآن سیکھے اوردوسروں کوسکھائے اوراحادیث مبارکہ میں ارشاد ہے کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ کل قیامت کے دن ہم حافظ قرآن کوبلا کریہ اعزاز بخشیں گے کہ قرآن پڑھتاجااورجنت کے درجات حاصل کرتاجااورجہاں تیرے قرآن کی آخری آیت مبارکہ ختم ہوگی وہیں تیرا ٹھکانہ ہوگا

ان خیالات کا اظہار نے ضلعی انتظامیہ،محکمہ اوقاف و مذہبی اموراورمحکمہ تعلیم گوجرانوالہ کے اشتراک سے منعقدہ مختلف کٹیگریزکے حفظ قرآن کے مقابلوں کے بعدمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیازونل ایڈمنسٹریٹراوقاف گوجرانوالہ بابرسلطان گوندل،سی ای اوایجوکیشن اتھارٹی محمداعظم کاشف،زونل خطیب اوقاف مولانا بشیر احمد فاروقی، ڈسٹرکٹ مینجراوقاف غلام مصطفی،ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف مفتی محمد اکرم،خطیب اوقاف حافظ شاہد فاروق،مہتم اعلیٰ مرکز اقصیٰ راشد علی سندھو،فوکل پرسن ضیاالمصطفی سلہریا’ افسران و ججز، اساتذہ کرام اور مختلف مدارس کے طالب علموں اور حفاظ کرام نے کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک اللہ تعالی سے ہمکلام ہونے اور نماز ملاقات کا بہترین ذریعہ ہے’ انسان خدا سے جس قدر زیادہ روحانی تعلق قائم کرے گا اسے عبادات میں اتنا ہی زیادہ لطف اور خدا کا قرب حاصل ہوگا یہ تقریب سعید جامع مسجد مرکز اقصیٰ میں انعقاد پذیر ہوئی سی ای او ایجوکیشن محمد اعظم کاشف و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ قرآن کے والدین کو اللہ تعالی یہ انعامات فرمائے گا کہ کل قیامت کے دن انہیں ایسا تاج پہنایا جائے گاکہ جس کی روشنی نور خورشیدسے بھی زیادہ ہوگی اور دوسری حدیث مبارکہ میں ارشاد ہے کہ کل قیامت کے دن ہم حافظ قرآن کو بلائیں گے اور بلا کریہ اعزاز بخشیں گے کہ اے حافظ قرآن اپنے خاندان کے دس ایسے افراد جن پر جہنم واجب ہوچکی ہوگی انکی سفارش کرتا جا ہم انہیں بخش کر جنت میں داخل کرتے جائیں گےـ

انہوں نے کہا کہ امام اعظم کا فرمان ہے کہ اگرکوئی شخص اس بات کی منت مانگ لے کہ میں رب سے کلام کروں گا تو اسے چاہئے کہ وہ قرآن پاک کی تلاوت کرے تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز حفاظ کرام اور حافظہ کرام میں نقد انعامات،تعریفی سرٹیفکیٹس اور شیلڈز سے نوازا گیا اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حفظ و قرآت کے مقابلوں میں 300سے زائد حافظ اور حافظہ خواتین و حضرات نے حصہ لیا۔