27.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کو روایتی جوش و...

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کو روایتی جوش و جذبے سے منا یا گیا

- Advertisement -

گلگت۔6ستمبر (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کو روایتی جوش و جذبے سے منا یا گیا۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تھے۔ان کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی افسران اور طلبہ وطالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں قراقرم یونیورسٹی ای سی ڈی کے بچوں سمیت جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ وطالبات نے شاندار انداز میں تقاریر اور ملی نغمے پڑھ کر 1965کے معرکے میں بہادری کے ساتھ دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملانے والے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے سمیت حب الوطنی کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ باوقار اور خود دار قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ آج کی یہ تقریب بھی اسی عزم کا اظہار کرنے کے لیے رکھا گیاہے کہ ہم اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم جس آزاد ماحول میں سانس لے رہے ہیں وہ ہمارے بہادر افواج کی بدولت ہے۔

جو اس مملکت خداداد کی تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیارہیں۔آج کے دن ہی ہمارے نڈر و بہادر افواج نے دشمن بھارت کے غرور کو خاک میں ملایااور ہندوستان کے دانت کھٹے کردئیے اور ناقابل تسخیرکامیابی حاصل کرلی۔اس سے قبل پرووسٹ ڈاکٹر قمر عباس و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ملک عزیز کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم کا اظہار کیااور شہداء و غازیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کی۔

یوم دفا ع پاکستان کے حوالے سے طلبہ وطالبات کے مابین ملی نغموں کامقابلہ بھی ہوا۔جس میں طالبہ ایمان علی نے پہلی،کمیل سلطان نے دوسری جبکہ مشاہد حسین نے تیسری پوزیشن اپنے نام کیا۔تقریب کے اختتام پر شیخ جامعہ نے پوزیشن ہولڈر ز اور منتظمین کے درمیان تعارفی اسناد تقسیم کئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387586

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں