اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قراقرم نیشنل پارک میں نایاب جانوروں کا تحفظ کیا جائے گا۔اتوار کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان کے اعلان کردہ قراقرم نیشنل پارک میں موجود ایک ہمالیائی بھورے ریچھ کی اٹھکھیلیاں جاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس پارک میں نایاب جانوروں کی جن دیگر انواع کا تحفظ کیا جائے گا ان میں برفانی چیتا اور پرشکوہ مارکو پولو بھیڑ شامل ہیں۔