قصور۔14 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قصورعمران علی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی آفس میں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ طاہر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمان ایوب، اسسٹنٹ کمشنرز قصور عطیہ عنایت مدنی،چونیاں طلحہ انور، ایکسئین بلڈنگ، ایکسئین ایری گیشن اور متعلقہ ریونیو افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسران سے تحصیل چونیاں میں واقع 1434 کنال بنجر زمین کی قیمت، مارکیٹ ویلیو اور رینٹ اسیسمنٹ سے متعلق بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے زمین کی موجودہ مارکیٹ ویلیو، مارکیٹ سروے اور اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے بھجوائی گئی اسیسمنٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے چونیاں حبیب آباد روڈ پر واقعہ بنجر زمین کی پرائس اسیسمنٹ کر کے باضابطہ منطوری دی اور متعلقہ افسران کو اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572587