قصور تھانے میں خواتین پر تشدد قابل مذمت فعل ہے ، ڈاکٹر شیریں مزاری

85

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ قصور تھانے میں خواتین پر تشدد قابل مذمت فعل ہے – وزارت انسانی حقوق نے نے ڈی پی او سے بات کی ہے، ابتدائی تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا گیا جس میں ایس ایچ او نے بتایا کہ انسپکٹر پولیس حیدر کے دفتر میں تشدد ہوا۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ پاکستان پینل کوڈ 509 / 504 / 292 اور 155 سی پی او 2002 کے تحت انسپکٹر پولیس حیدر، تشدد کرنے والی پرائیویٹ خاتون اور لیڈی کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا جبکہ انسپکٹر اور کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا ہے۔