قصور دیپالپور روڈ پر ٹریفک حادثے میں سات افراد زخمی

120
آزاد کشمیر نیریاں شریف عرس سے واپس گوجرانولہ جانے والی زائرین کی بس گہری کھائی میں جا گری،9افراد جاں بحق،13زخمی

قصور۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):قصور کے دیپالپور روڈ پر منی ٹرک کی کیری ڈبہ کے ساتھ ٹکرمیں خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق زخمی ہونے والے افراد ، کا تعلق کاہنہ، لاہور سے تھاکیری ڈبہ میں سوار ہو کر پاکپتن میں شادی کی تقریب میں شرکت کر کے واپس آ رہے تھے

 قصور کے دیپالپور روڈ بھیڑ سوڈیاں کے قریب تیز رفتار منی ٹرک نے ان کے کیری ڈبے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک زخمی جس کی حالت تشویشناک تھی کو لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔