قصور میں معصوم بچی کے ساتھ ذیادتی اور قتل انتہائی شرمناک اور قابل مذمت فعل ہے‘ ظالم کو عبرت کا نشان بنائیں گے، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

87
اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ابدی فلاح کیلئے حضورؐکو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘ نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قصور میں معصوم بچی کے ساتھ ذیادتی اور قتل انتہائی شرمناک اور قابل مذمت فعل ہے، اس گھناﺅنے فعل کا مرتکب درندہ سخت سے سخت سزا کا مستحق ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ظالم کو عبرت کا نشان بنائیں گے ۔