23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںقصور،آلہ آبادمیں دو منشیات فروش گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے چرس اور...

قصور،آلہ آبادمیں دو منشیات فروش گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے چرس اور شراب برآمد

- Advertisement -

قصور. 07 اکتوبر (اے پی پی):پولیس نے قصور کے نواحی علاقے آلہ آبادمیں دو منشیات فروش گرفتار کر لیا ۔ تھانہ الہ آباد پولیس کی ایس ایچ او عامر خاں کی سربراہی میں جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیوں میں پولیس نے دو بدنام زمانہ منشیات فروش ابوہریرہ عرف ساغر اور فریاد عرف گھسیٹی کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس اور 40 لیٹر زہریلی شراب بھی برآمد کر لی گئی ۔

پولیس ترجمان قصورنے بتایا کہ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔\

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509215

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں