قصور۔ 26 مارچ (اے پی پی):ریسکیو 1122 قصور نے عید الفطر کے حوالے ایمرجنسی پلان ترتیب دے دیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 قصور ڈاکٹر نئیر عالم خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر کنٹرول روم انچارج مینٹینینس انچارج سٹور انچارج اور اسٹیشن انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس میں عیدالفطر کے حوالے سے تیاریوں کیلئے دستیاب وسائل کاجائزہ لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 عید الفطر کے موقع پر ہائی الرٹ رہے گی اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے پلان کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر 22 ایمبولینسز 5 فائر بریگیڈ 2 ریسکیو وہیکلز اور 36 بائیک ایمبولینسز 200 ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی کور فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر کے معروف مقامات پر تعینات کیا جائے گا جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور میڈیکل کور فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے اس کے علاوہ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 ہیلپ لائن پر فری کال کر کے مدد طلب کر سکتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576371