قصور۔ 08 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ ہسپتال قصورمیں میڈیکل سٹاف کی مبینہ غفلت سے ایک حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ مراد خان کی اقرا 8ء ماہ کی حاملہ تھی جس کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا۔لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹرز کے چیک اپ کے بغیر میڈیکل سٹاف نے کوئی انجیکشن لگایا جس سے اقرا کی فوری طور موقع پر موت واقع ہو گئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق لواحقین اور ڈاکٹروں کے د رمیان کئی گھنٹے بحث و تکرار کے بعد اقرا ءکی میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ اقرا کی دس ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ 8 ماہ کی حاملہ تھی۔ اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ انکوائری کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔