قصور،گدھی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

109
پولیس تھانہ ستگھرہ نے 12 کلو چرس برآمد کر لی ،سی سی ڈی نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا، 6 موٹرسائیکلیں برآمد

قصور۔ 11 ستمبر (اے پی پی):تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ میں گدھی پر تشدد کے معاملہ پر ڈی پی او کی ہدایت پر ملزم کو گرفتار کر لیاگیا ۔ ملزم کی شناخت جمیل ولد عبد الستار سکنہ کوٹ ہیبت رام پتوکی کے نام سے ہوئی۔

پتوکی کے رہائشی عبد الستار نے پولیس کو بتایا تھا کہ اسکی بے زبان گدھی کو نامعلوم ملزم نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔نامعلوم ملزم کے تشدد سے گدھی کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی ہے۔

تھانہ صدر پتوکی پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا ۔ تھانہ صدر پتوکی پولیس نے بے زبان جانور پر تشدد اور ٹانگ توڑنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،مزید تفتیش جاری ہے۔