25.6 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںقصورسرکل کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کیلئے ایمرجنسی ایکشن پلان...

قصورسرکل کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کیلئے ایمرجنسی ایکشن پلان ترتیب دیدیا

- Advertisement -

لاہور۔27اگست (اے پی پی):قصور میں آنیوالے حالیہ سیلاب کے پیشِ نظر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایمرجنسی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں صورتحال بہتر ہوتے ہی بجلی بحالی جلد مکمل ہوگی۔ ترجمان کے مطابق اس حوالے سے لیسکو نے قصور سرکل کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے ایمرجنسی ایکشن پلان ترتیب دیدیاہے،سیلاب کے باعث لیسکو قصور سرکل کے مختلف دیہات اور فیڈرز بری طرح متاثر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں بجلی کی سپلائی کا نظام متاثر ہواہے۔متاثرہ سب ڈویژنز میں رُورل ایریامیں 11 کے وی ستلج اور چانٹ فیڈر، کھڈیاں نارتھ میں 11 کے وی چبڑ فیڈر اور کنگن پور میں 11 کے وی پلوا فیڈر شامل ہیں۔

ان فیڈرز سے منسلک 30 سے زائد دیہات میں ٹرانسفارمرز اور بجلی کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے، اس کے علاوہ مختلف گنجائش کے 40 سے زائد ٹرانسفارمرز بھی متاثر ہوئے ہیں جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت 100 سے زائد ٹیوب ویل کنکشنز عارضی طور پر بند کر دیئے گئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ قصور سرکل متاثرہ صارفین کو یقین دلاتے ہیں کہ لیسکو ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی بحالی اور ٹرانسفارمرز کی فراہمی سمیت لائن ڈھانچے کی بحالی کے کام میں دن رات مصروف ہیں،متاثرہ علاقوں میں لائن سٹاف اور انجینئرز چوبیس گھنٹے متحرک ہیں تاکہ بجلی کی فراہمی کا عمل جلد مکمل ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ لیسکو ریجنل سٹوراورمرکزی دفاتر سے بھی سامان کی ہنگامی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،عوام سے گزارش ہے کہ وہ صبر و تعاون کا مظاہرہ کریں، جلد بجلی بحال کر دی جائے گی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں