قطر میں غیر ملکی ملازمین کی صورتحال کی بہتری کے لیے اصلاحات درکارہیں، اقوام متحدہ

83

اقوام متحدہ ۔ 18 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ماہرین نے خلیجی ریاست قطر میں غیر ملکی ملازمین کی صورت حال میں بہتری کا خیر مقدم کیا ہے تاہم یہ بھی کہا ہے کہ اس ضمن میں مزید اصلاحات درکار ہیں۔ قطر 2022ءکے عالمی فٹ بال کپ کا میزبان ہے، اس سلسلے میں وہاں 7 نئے سٹیڈیمز کی تعمیر جاری ہے اور اس تعمیری عمل میں تقریباً چھتیس ہزار غیر ملکی ملازمین شریک ہیں۔ قطر میں غیر ملکی ملازمین کی ابتر صورتحال اور انہیں درپیش سماجی و قانونی مشکلات کے سبب بعض غیر سرکاری تنظیمیں حکومت پر تنقید کرتی آئی ہیں۔ اس عرب ریاست میں جنوبی ایشیائی ممالک کے لاکھوں افراد ملازمت کرتے ہیں۔