قطر نے پہلی مرتبہ اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

137
انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید 5میچز کھیلے جائیں گے

ابوظہبی۔ 2 فروری (اے پی پی) قطر نے پہلی مرتبہ اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں جاپان کو 3-1 گولز سے شکست دی۔ ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں قطر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائٹل فیورٹ اور مضبوط حریف جاپان کو 1 کے مقابلے میں 3 گولز سے شکست دے کر ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، پہلے ہاف کے 12ویں منٹ میں قطری کھلاڑی المعیظ علی نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 27ویں منٹس میں حاتم نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 69ویں منٹس میں جاپان کے مینامینو نے ٹیم کی طرف سے پہلا گول کیا، 83ویں منٹس میں قطری کھلاڑی عفیف نے گول کر کے مقابلہ 3-1 گولز کر دیا، جاپان نے حریف ٹیم کی برتری ختم کرنے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن قطر کے مضبوط دفاع نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا، اسطرح قطر نے جاپان کو 3-1 گولز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔