قطر ٹوٹل اوپن ٹینس مینز سنگلز،برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا فاتحانہ آغاز

108
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

دوحہ ۔21فروری (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون اینڈی مرے اے ٹی پی قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں حریف اطالوی ٹینس کھلاڑی لورینزو سونیگوکو شکست دی۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

منگل کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف اطالوی ٹینس کھلاڑی لورینزو سونیگو کو 6-4، 1-6 اور 6-7(4-7)سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی 35 سالہ اینڈی مرے نے تین میچ پوائنٹس بھی بچالئے۔

اینڈی مرے مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں 70 ویں نمبر پر ہیں۔اینڈی مرے کو دوسرے راؤنڈ میں جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف کے چیلنج کا سامنا ہوگا ۔